ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں 15فروری کے احتجاج میں خانگی تعلیمی داروں اور عملہ کو شریک ہونے متحدہ محاذ کی اپیل  

بھٹکل میں 15فروری کے احتجاج میں خانگی تعلیمی داروں اور عملہ کو شریک ہونے متحدہ محاذ کی اپیل  

Mon, 13 Feb 2017 20:20:05    S.O. News Service

بھٹکل:13/فروری    (ایس او نیوز) ریاست میں خانگی تعلیمی ادارے  اور عملہ جن مسائل سے دوچار ہے ، جن مشکلات میں گھراہواہے  ان سب کو ریاستی وزیراعلیٰ ، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے سامنے مرکزی متحدہ محاذ کمیٹی کے صدر پربھاکر کورے کی قیادت میں کئی مرتبہ میمورنڈم پیش کیا گیا ، لیکن حکومت کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں ملنے کی وجہ سے اپنے مطالبات کے لئے جدوجہد کی راہ باقی رہ جاتی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے متحدہ محاذ بھٹکل نے خبر دی ہے کہ 29جنوری کو منعقدہ مرکزی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 15فروری کو ریاستی سطح کے تمام اسکول اور کالجوں کو بند کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میںتمام خانگی تعلیمی اداروں اور تمام عملہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  ایک دن کی چھٹی لے کر علامتی احتجاج میں تعائون کریں۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  یہ خانگی تعلیمی اداروں کی زندگی اور موت کا سوال ہے ، اسی لئے 15فروری کو تمام عملہ چھٹی لے کر احتجاج میں شرکت کرنےکی کرناٹکا خانگی تعلیمی ادارے عملہ متحدہ محاذ بھٹکل نے  اپیل کی ہے۔


Share: